ملکی ترقی کا کریڈٹ شہباز شریف اور انکی ٹیم کو جاتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کاپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحما ن نے کہا ہے کہ 8فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، آج ملک ترقی کر رہا ہے تو اس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا، 8فروری 2024 کوچوری کیا گیا مینڈیٹ واپس ملا ، 4سال میں کر پشن کی اعلی مثالیں قائم کی گئیں ۔ ا نہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کرپشن کے اندھیروں میں چلا گیا، مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، ملک میں مہنگا ئی عروج پر تھی، لوگ ریلیف سے محروم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں