ملکی ترقی کیلئے حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرے۔ سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بھاری بجلی کے بلوں کا متحمل نہیں ہوسکتا’ پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکمران کاروبار کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ مختلف تاجر کش سکیمیں معیشت کی تباہی کا موجب بن رہی ہیں’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے ایسوسی ایشن کی کابینہ میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ میٹنگ میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کیچیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جائے’ ٹیکس پالیسیاں تاجروں کی مشاورت سے بنائی جائیں ‘کسی بھی پالیسی کو لاگو کرتے ہوئے تاجروں سے مشاورت نہیں کی جاتی جس کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں قوم کو بھگتنا پڑتا ہے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ملکی استحکام کیلئے ٹیکس ضرور دیں مگر بے جا ٹیکس ہمیں قبول نہیں’ ایف بی آر جس طرح کا رویہ تاجروں کیساتھ روا رکھے ہوئے ہے وہ ناقابل برداشت ہے’ ہماری جانب سے ہمیشہ مثبت رویہ سامنے آیا ہے مگر حکومت اور ایف بی آر ہماری اس پالیسی کو کمزوری سمجھ رہی ہے ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں مگر بے جا ٹیکس قبول نہیں کرینگے’ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اقتدارمیں آنے سے پہلے جنہیں ظالمانہ ٹیکس قراردیتے رہے ہیں اور اقتدار میں آ کران ٹیکسوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا کرتے تھے’ آج حکومت میں ہوتے ہوئے ان ٹیکسوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں جو کاروباری طبقے کو کسی لحاظ سے بھی قابل قبو ل نہیں’ حکومت کو اپنی ساکھ بنانے کیلئے چھوٹے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا پڑے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں