9

ملکی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا خواتین معاشرے کی معماراور ہمارے گھروں کاستون ہیں،خواتین ہمارے مستقبل استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہماری زندگیوں میں خواتین کاانتہائی اہم کردارہے،کلاس رومز سے بورڈرومز،میدانوں سے فرنٹ لائنزتک قوم کامستقبل سنواررہی ہیں،آج کے دن کاتھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات،بااختیاربنانے کے عزم کااعادہ ہے۔ انہوں مزید کہا مذہب اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت زوردیتاہے،پالیسی سطح پرمداخلت،اصلاحات سے خواتین کے حقوق آگے بڑھانے میں پیشرفت کی،حکومت نے ادارہ جاتی تعاون سے خواتین کے حقوق آگے بڑھانے میں پیشرفت کی،حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہماراسفرابھی ختم نہیں ہوا۔ خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے ناگزیرہے،انکی تعلیم،صحت،معاشی آزادی میں سرمایہ کاری آنیوالی نسلوں کی ترقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں