ملکی ترقی کیلئے موجودہ سیٹ اپ ناگزیر قرار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) کوئی کہیں نہیں جا رہا، 28 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد فیصلہ ہو گا کہ ”یہ رہیں گے، یا وہ آئینگے” اس وقت شہر اقتدار میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ شہباز حکومت جانے والی ہے اس نمائندے نے مختلف شخصیات سے رابطے کئے جن میں سے اکثریت کا مؤقف خیال اور رائے تھی کہ اس وقت عالمی اور ملکی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔ ملکی معیشت اب آہستہ آہستہ ایک ٹریک پر چل رہی ہے اسے ڈی ٹریک کرنا مناسب نہ ہو گا اور ”وہ” چاہتے ہیں کہ NFC ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کیا جائے۔ مزید صوبائی اکائیاں (نئے صوبے) بنائے جائیں یہ اس صورت میں ہی ممکن ہے کہ موجودہ سیٹ اپ برقرار رہے۔ 28ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بھی یہ فیصلہ ہو سکتا ہے کہ ”یہ رہیں گے یا وہ آئینگے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں