177

ملکی ترقی کیلئے پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کرنا ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہئے کہ پاکستان اس وقت ان کی منفی سیاست کی وجہ سے نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ اگر پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی ‘ سیاسی مفادات اور انا کو پس پشت نہ ڈالا تو حالات مزید ابتر ہو جائیں گے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے پی ٹی آئی کو منفی سیاست ہر ممکن ترک کرنا ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی قیادت نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ۔ انہوںنے میاں محمد نواز شریف ‘ میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز نے سیاست کے بجائے ملکی اور عوامی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست پراجیکٹ سے پنجاب کے عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ انکار معیار زندگی بھی بلند ہو گا ۔ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام سے صفائی ستھرائی کا عمل صوبہ بھر میں شروع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں