54

ملکی خوشحالی کیلئے قوم PTI کا ساتھ دے

گوجرہ(نامہ نگار) عمران خان حکمرانوں سے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔امپورٹڈحکومت کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ جسے وہ سنبھالا دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔عوام کومہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیاگیا ہے،لوگوں کو آٹا تک ملنا دشوارہو چکا ہے،اب عوام کو ایسے حکمرانوں سے نجات کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا۔عمران خان سیاست نہیں جہادکر رہاہے جو گولی کھا کر بھی عوام کیلئے کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری،اسد عمر نے میونسپل کمیٹی گوجرہ کے لان پر سابق صوبائی وزیرچوہدری بلال اصغروڑائچ ،چوہدری حسام علی وڑائچ کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرچوہدری افتخار رسول گھمن،فیض اللہ کموکا ،سعید احمد سعیدی، سونیا علی رضا،میاں اقبال، رضا نصراللہ گھمن،شیخ خرم شہزاد،سجاد وڑائچ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوکارکنان بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہاکہ عدالتوں نے ہمیشہ نوازشریف کاساتھ دیا 1993میں بھی عدالت نے نواز شریف کو بحال کر دیاتھااب وہ وقت گزر چکا ہے ہم اسمبلی میں اس لئے گئے کہ پاکستانی عوام کی حرمت کی حفاظت کریں جوامریکی غلاموں کومنظور نہیں تھی ہم نے وفاقی وصوبائی وزارتیں عوام کی خاطرقربان کر دیں اب اگرپاکستان میں خوشحالی لانی ہے توعوام پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ قومی اسمبلی سے امریکی غلامی کی وجہ سے ہم نے استعفے دئیے امپورٹڈحکومت نے آتے ہی پاکستانی معشیت کابیڑی غرق کر دیا کسانوں ،مریضوں اورتاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور ملک کا معاشی بدحالی کی جانب چلا گیاامپورٹڈ حکمرانوں کا سارا پیسہ ملک سے باہر ہے جو وہ پاکستان نہیں لائیں گے۔ مقررین نے کہاکہ مونچھوں والا پنجاب حکومت لینے آیا تھاجو بلا ل اصغروڑائچ نے اس کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں اور پنجاب میں پی ٹی آئی کو عزت سے بخشا،بلال اصغروڑائچ کے وو ٹ کے باعث ہی پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہو ئے ۔مقررین نے کہاکہ اب چاروں صوبوں کے عوام نے ”بلے”پر مہر لگا کر کرپٹ حکمرانوں کومسترد کر نا ہے ۔تاکہ ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں مدد مل سکے۔مقررین نے کہاکہ اب ہمارے فیصلے لندن یا امریکہ میں نہیں ہو ں گے ،فواد چوہدری نے کہاکہ کل خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائیگی۔اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے فاتحہ خوانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں