ملکی دفاع کیلئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت کاآغاز

کراچی (بیوروچیف) ملکی دفاع کے لئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت کیلیے قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے دی وائر وارفیئر کی تربیت کیلئے کام شروع کر دیا۔ سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم کانفرنس 24جون کو کراچی میں ہوگی۔تربیت کا محورفائر وال سے آگے سیکھیں ، محفوظ کریں ، دفاع کریں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ ڈاکٹرحیدرعباس کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ملکی سطح پر سائبر صلاحیتوں کی تعمیر اور ڈیجیٹل محافظوں کی تیاری پر مشاورت ہو گی ۔ مقامی سائبر صلاحیتوں کی تعمیر ، ریاستی و غیرریاستی عناصر کی حکمت عملی ، عالمی سائبر سیکیورٹی مہارتوں کیلئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت اور سائبرجنگ کیلئے تیاری پر بھی غور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں