ملکی سلامتی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

جڑانوالہ(نامہ نگار)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر انتہائی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی دفتر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بلال بدر چوہدری،سردار اصغر ڈوگر، سردار اسامہ ڈوگر، جاوید ڈوگر،خان نعمان خان،حاجی ملک عطا،میاں اصغر،چوہدری عدنان واڑیچ،چوہدری نغمان نمبردار آف 650 گ ب،مولانا سکندر حیات ذکی،صدر بار ایسوسی ایشن عرفان افضال ایڈووکیٹ،سابق صدر بار عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ سمیت سیاسی سماجی شخصیات تاجر تنظیموں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے شرکا نے افواج پاکستان ذندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت و حملہ کا منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری دنیا میں افواج پاکستان کا مورال مزید بڑھ چکا ہے ملک کے دفاع کی خاطر پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی سلامتی و خود مختاری ہر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں