42

ملکی سلامتی کیلئے عام انتخابات نا گزیر ہیں

لاہور(بیوروچیف) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے کے فیصلے اور خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاحال تاریخ نہ دینے کیخلاف آج (منگل کو) احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ پی ٹی آئی تقرری کیخلاف عدالت بھی جائیگی،عمران خان کا کہنا ہے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ بنانے کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کے اوپر کاٹا ڈالاہوا ہے،محسن نقوی پی ٹی آئی کا بدترین دشمن ہے، میری حکومت گرانے کی سب سے زیادہ کوشش کی، محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس والوں اور بیورو کریٹس کو لگائے گا جو الیکشن میں دھاندلی کرینگے ،یہ تب الیکشن کرائیںگے جب انتظامیہ اور عملہ ان کا اپنا ہوگا، ہمارے جمہوریت کے معیار اتنے گرگئے کہ کسی کو اعتماد ہی نہیں کہ حکومت شفاف انتخابات کراسکتی ہے،صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں