ملکی سیاست بانی پا ٹی آئی کے بغیر ادھوری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازامیراعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ملک کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیرادھوری ہے ، تحریک انصاف کے مخالفین کاخطا ب ہویاتقریرعمران خان کانام لیکر شروع ہوتی ہے اوراختتام بھی اسی کے نام پرکرتے ہیں۔یہ بات ثابت کرتی ہے کہ عمران خان حکمرا نو ں کے عصاب پرسوا ر ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ حکمرانوں نے پاکستان کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے ،ہر جگہ عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، ملک کی سرحدیں غیر محفوظ اور داخلی طور پر تفریق بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں اور قوم کو اضطراب سے نکالیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کوتقسیم کرنے والے احمقوںکی جنت کے باسی ہیں۔پی ٹی آئی ایک اورمتحدہے اوررہے گی مخالفین اورسہولت کارجتنی مرضی سازشیں کرلیں پی ٹی آئی کاایک بھی بندہ توڑنہیں سکتے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے، حکومتی پالیسی زراعت کی تباہی اور کسان کش ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے موقف کو عوام نہیں مان رہے،حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کی حق تلفی کی۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں