ملکی صورتحال پر وزیراعظم کے سیاسی قیادت سے رابطے

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علما اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ’ وزیر اعظم نے سیاسی راہنمائوں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں