ملکی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت کی جارحیت کے بعد ملکی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے فیصل آباد سمیت صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی’ ڈاکٹروں’ پیرامیڈیکل سٹاف’ نرسز اور دیگر عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے حاضری کو یقینی بنانے کا حکم۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں ضلعی انتظامیہ’ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز کو فعال’ بیڈز خالی رکھنے’ جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹروں’ نرسرز’ پیرامیڈیکل سٹاف سمیت تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے حاضری کو یقینی بنایا جائے اور روسٹر تیار کرکے ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ علاوہ ازیں ریسکیو1122 نے بھی فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں