28

ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (بیوروچیف)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح63ہزار868ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے2022کے قرضوں اور واجبات سے متعلق جاری کردہ دستاویز کے مطابق اتحادی حکومت کے پہلے9ماہ میں قرضے اور واجبات10ہزار 324 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت کے آخری 9 ماہ میں قرض اور واجبات 5 ہزار 717 ارب روپے تک بڑھ گئے تھے۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں قرضوں اور واجبات میں 12 ہزار 143 ارب روپے کا اضافہ ہوا اسی طرح ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 63 ہزار 868 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں