60

ملکی مسائل اور اخراجات زیادہ وسائل کم ہیں

اسلام آباد(بیوروچیف) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اچھے مواقعوں کی تلاش میں بیرون ملک جانا کوئی بری بات نہیں ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے طالب علموں سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نوجوان اگر اچھے مستقبل کیلیے امریکا، یورپ یا کسی اور ملک جاتا ہے تو یہ مثبت چیز ہے جس کی ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کو برا نہیں سمجھتا مگر میرے بیان کو گزشتہ دو روز سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، باہر جانے والا نوجوان خاندان کی روزی روٹی کا سبب بنتا ہے اور ترسیلات زر کے ذریعے ملک کی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں