ملکی مسائل کا حل سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ سے کریں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج غر یب آدمی ا پنے بچو ں کی عید کی خو شیو ں کی خریداری کیلئے بد ترین ما لی مشکلا ت کا شکار ہے جس کا کو ئی پرسان حال نہیں؟ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ، اصل مسئلہ ان کی منصفانہ تقسیم ہے، دو فیصد اشرافیہ نے 98فیصد عوام کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے کشمیر سے لے کر کراچی تک ہر شخص کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب کر دیا، ، دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں، معاشی بحران منہ کھولے کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے آئے پارٹی عہدیداران سے اپنی رہائشگاہ آفس پی پی پی سمن آباد پر ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملکی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے ریاستی ادارے ،اپوزیشن اور حکمران اتحاد اپنا قومی کردار ادا کریں۔ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان تمام مسائل کا حل ملکی ریاستی ادارے اور تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کریں ملک میں بد تر ین معا شی بحران مہنگائی اور بے روز گاری کا جلد خا تمہ ہو جائیں۔کچے کے علا قے سمیت مختلف مقا ما ت پر ڈاکو ں کی یلغار اور بدامنی کا راج ہے اور عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں