فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجرا ن کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمودنے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارو ں کے چنگل سے چھٹکاراحاصل کرکے خود مختاری کی منزل کے حصول کیلئے میثا ق معیشت کی قومی دستاویز تیارکی جائے ،حکو مت ،حزب اختلاف اور تمام ادارے ایک میز پر بیٹھیں اور یہ طے کیاجائے کہ ملک کو بیرونی قر ضوںکے چنگل سے کیسے چھٹکا ر ا د لانا ہے اور قومی خود مختاری اور سلامتی کو کیسے یقینی بنایا جاسکتاہے ۔ آج پاکستا ن قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ، ہماری اپنی کوئی پالیسی نہیں جس کی وجہ سے عوام کااعتماد بھی متزلزل ہو رہا ہے ۔ ا نہو ںنے کہا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے لیکن کشکول اٹھانے کی وجہ سے دوسروں کی پا لیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنی عوام کو روندا جارہا ہے۔
33