فیصل آباد (پ ر) پا کستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں زکریا حسن ڈار نے کہاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کر کے پائوں پر کھڑا کر رہے ہیں ، تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کر دیا ، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اکتوبر الیکشن کا مہینہ ہو گا ، عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کر خود کو بے یار ومددگار کر دیا ، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے جو کرپشن کی اس کا حساب عوام الیکشن میں لینگے۔انہو ں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میںپاکستان کی ترقی کی مثال دی جاتی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کا بازار گرم کر کے ملک کو تباہ کر دیا،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ختم ہونے پر جشن منا رہے ہیں اور و ہ لوگ بھی الیکشن میں تحریک انصاف کوشکست دینگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا پاکستان میں جنرل الیکشن ایک مردم شماری کے بعد کرانے ہیں یا دو مرم شماری کے بعد ، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ ہمیں منظور ہے، تحریک انصاف کی حکومت انتقامی کارروائیوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ، حقائق عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور انشااللہ پیپلزپارٹی ہر محاذ پر سرخروہو گی ۔
53