42

ملکی معیشت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا

کمالیہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 چوہدری اسد الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ آج قوم کے پاس نوازشریف کی صورت میں امید کی کرن موجود ہے انشااللہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کامستقبل روشن پر وقار اور شاندار ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور معیشت کے ساتھ کھیلنے والوں کو حساب دینا ہوگا عوام کی طرف سے یہ فتنے مسترد ہو چکے ہیں ان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی آٹا چینی گیس بجلی عوام سے چھیننے والے کیا معصوم ہیں ملک میں جلاو گھیراو کرو ریاست کے اداروں پر حملے کرو کیا تم معصوم ہو اس ملک کی عوام کو تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر پی ٹی آئی اور اس کے لوگوں نے ملک کو بے درری سے لوٹا ملک کو کھوکھلا کردیا کریشن لوٹ مار ثواب سمجھ کرلی ملک کو معاشی سیاسی اخلاقی طور پر دلوالیہ کردیا انہوں نے کہا کہ آج قوم کے پاس نوازشریف کی صورت میں امید کی کرن موجود ہے نواز شریف نے اپنے دور میں سب کو مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ نوازشریف پاکستان کا معمار ہے اور جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں