64

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، غیر ملکی سرمایہ کاری 54 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد (بیوروچیف)عرصہ دراز سے بحرانوں کا شکار پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ‘ستمبر2023میں براہ راست سرمایہ کاری17کروڑ ڈالر سے زیادہ رہی۔براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر22اور سالانہ بنیاد پر54فیصد اضافہ ہوا پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے لگی، اسٹیٹ بینک نے ایف ڈی آئی اور بیلنس آف پیمنٹ کا ڈیٹا جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 22 اور سالانہ بنیاد پر 54 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2023 ملک میں 40 کروڑ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 میں ملک میں 35 کروڑ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ستمبر میں ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 307 اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے پر تھی جس میں چند ہفتوں کے دوران بالترتیب 29 اور 50 روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں