ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،حافظ محمد امجد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء برطانیہ کے عہدیداروں کی لندن میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد سے ملاقات’ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علماء برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد اکرم اور نائب صدر قاری عبدالرشید نے اولڈم (برطانیہ) میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان’ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد سے ملاقات کی۔ اس دوران ملک کی معاشی’ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا محمد اکرم اور قاری عبدالرشید نے حکومت پاکستان کی معاشی واقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی ترقی پر گامزن کر دیا ہے۔ ملکی حالات جلد مزید بہتر ہو جائیں گے۔ تمام جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں