33

ملکی نا مساعد حالات ‘ ٹیکسٹائل سیکٹر کو زور دار جھٹکا

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال میں مئی کے مہینے میں 20 فیصد کم ہوئیں ہیں جو کہ ایک اعشاریہ اکتیس ارب ڈالر ہے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم ایک اعشاریہ چونسٹھ ارب ڈالرز رہا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات15فیصد کم ہوکر15ارب ڈالر تک رہی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اتنے ہی عرصے میں برآمدات 17 اعشاریہ 61 ارب ڈالر تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سے کے پہلے تین ماہ میں برآمدات درست سمت پر رواں تھیں اور گزشتہ مالی سال کے اعداد وشمار سے ایک فیصد زیادہ تھی مگر پھر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں