ملک اصغر علی قیصر نےPP-116میں رابطہ عوام مہم تیز کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے PP-116سے الیکشن لڑیں گے، ووٹروں اور سپورٹروں میں جوش و خروش، تفصیل کے مطابق ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نےPP-116میں رابطہ عوام مہم تیز کر دی ہے، انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ ان کو PTIکی خاموش حمایت بھی مل سکتی ہے، اہلیان حلقہ سے رابطوں کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام برادریوں کے سرکردہ افراد نے ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ23نومبر کو انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔ملک اصغر علی قیصر کی انتخابی مہم سے رانا احمد شہر یار خاں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں اور ملک اصغر علی قیصر کو رابطہ عوام مہم کے دوران ملنے والی پذیرائی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں