ملک بھر میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد /لاہور /کراچی (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مری،پشاورسوات سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 13 اگست کی شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کی توقع ہے’ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارشیں ہوں گی،، اگلے ہفتے بارشوں کا اچھا سلسلہ جاری رہے گا۔لاہور میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،گلبرگ، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، کینال روڈ، مسلم ٹان سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہوا چلنے سے حبس اور گھٹن کی کیفیت کا ختم ہوگئی،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش ہوگی۔ شہر قائد میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری ریکارڈ ، شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں