37

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت

کراچی (بیوروچیف) ملک بھرمیں ایک بار پھرجان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مختلف اقسام کی انسولین سمیت انہیلرز اور نفسیاتی امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔صوبائی ڈرگ انسپکٹرز نے انکشاف کیاہے کہ کراچی میں انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔ سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نیڈرگ انسپکٹرزکوسندھ بھرمیں عدم دستیاب ادویات کاسرویکرنے کیلئے خط لکھ دیا۔حکام کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں،عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہے، ٹیٹنس کے انجکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی شدید قلت ہے۔ڈریپ حکام نے دعوی کیاہے ملک میں ادویات کی کوئی بڑی قلت نہیں سپلائی چین کے ایشوز ہو سکتے ہیں۔انسولین وافر مقدار میں موجود ہے اور مریضوں کو دستیاب ہے۔ڈریپ حکام کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار بنیاد پر ادویات کی موجودگی کا سروے کرواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں