65

ملک بھر میں دوبارہ بارشیں

لاہور(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے بارشوں کا یہ سلسلہ27اگست تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو موسلا دھار بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں