38

ملک بھر میں شب معراج آج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں آج رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔27 رجب المرجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولۖ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔اس مقدس سفر کے دوران آپۖ مکہ سے مسجد اقصی گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں