اسلام آباد (بیورو چیف)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10سال کے دوران 4 مراحل میں 5G کا نفاذ مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 2028تک اسلام آباد، راولپنڈ ی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا۔ حکام کے مطابق پاکستان میں فائیو جی سروس کے نفاذ سے متعلق روڈمیپ پار لیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ملک میں 2035 تک 40شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف رکھا گیاہے۔ پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا ،دوسرے مرحلے میں 2028سے 2030تک 10شہروں میں 5جی کی توسیع ہو گی جبکہ تیسرے مرحلہ میں 2030سے 2032تک مزید 10شہروں میں 5جی کا پھیلاو ہو گا ۔ دوسرے اور تیسرے مراحل کے دوران ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں فائیو جی کو توسیع ملے گی ۔ چوتھے مر حلہ میں 2032سے 2035تک مزید 15 شہروں میں 5جی کا پھیلاو ہوگا۔ ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں پھیلاو ہو گا ۔حکام کے مطابق موبائل کمپنیوں کے لیے ہرسال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائیٹس قائم کرنا لازم ہے۔




