38

ملک بھر میں گیس کی قیمتیں یکساں کرنے کا فارمولا طے

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کایکساں فارمولا لانے کی کوشش شروع ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوشش جاری ہے جس کے تحت مقامی اور درآمدی گیس کے نرخوں کو ملا کر ٹیرف کا تعین کیا جائے گا۔وزارت پٹرولیم کے شعبہ گیس نے اس حوالے سے شراکت داروں سے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے گیس کے شعبے میں گردشی قرض ختم ہو جائے گا۔حتمی تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی جس کے بعد ای سی سی اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔سو ہیکٹومیٹر سے کم والے گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں