ملک بھر میں ہاکی مقابلوں کیلئے نیشنل ایجوکیشن ہاکی کوارڈی نیشن کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ذیلی ادارے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے پاکستان کے تعلیمی ڈھانچے میں ہاکی کے فروغ کو ادارہ جاتی شکل دینے اور ملک بھر میں ہاکی کے مقابلوں کی بحالی کے لیے نیشنل ایجوکیشن-ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔آئی بی سی سی کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی اس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی بی سی سی) ہوں گے جبکہ مس سعدیہ ناز (ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس، آئی بی سی سی) بطور سیکرٹری خدمات انجام دیں گی۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں مردان، لاڑکانہ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور میرپور (آزاد کشمیر) کے تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹرز اور ڈی پی ایز سمیت مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر غلام علی ملاح پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایڈہاک کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں