لاہور(بیوروچیف)ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024 سے نمبرز ختم، گریڈ سسٹم کو بحال کردیا ، امیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا،امیدواروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ طریقہ کار سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی اور تصوراتی تعلیم کو فروغ ملے گا۔ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024 سے نمبرز ختم، گریڈ سسٹم بحال کردیا گیا۔آئندہ سال سے امیدواروں کو رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے ۔گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے بھی دیا جائے گا۔آئی بی سی سی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں گریڈنگ سسٹم شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔پنجاب بورڈ سندھ میں واقع تعلیمی بورڈز کوگریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹرینننگ فراہم کریں گے ۔رواں سال رزلٹ کارڈز میں نمبرز کے ساتھ گریڈز بھی جاری کیے گئے تھے ۔آئندہ تعلیمی سال سے صرف گریڈز اور سی جی پی اے جاری کیے جائیں گے ۔طلباء نے حکومتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔
36