5

ملک تحسین اعوان نےNA95میں اپنی عملی سیاست کا آغاز کردیا

چک جھمرہ (نامہ نگار) ملک تحسین اعوان نے فیسکو چیئرمین کے عہدے کو چھوڑنے کے اگلے دن ہی این اے 95 میں اپنی عملی سیاست کا آغاز کردیا ملک تحسین اعوان کی جانب سے چک جھمرہ شہر میں پریس کانفرنس کی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک تحسین اعوان نے گزشتہ دنوں چیئرمین فیسکو کے عہدے کو خیر باد کہہ دیا جبکہ عہدہ چھوڑنے کے اگلے روز ہی ملک تحسین اعوان نے اپنے ساتھیوں سمیت این اے 95 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خان کی جانب سے ان کو بطور فیسکو چیئرمین تعینات کیا گیا تھا اس عہدے کے فرائض کو انہوں نے پوری زمہ داری سے نبھایا اپنے دور اقتدار میں فیسکو کو منافع بخش ادارہ بنایا بجلی صارفین کو ریلیف پہنچانے کے ساتھ ساتھ فیسکو ملازمین کی بہتری کے لیے بھی بھرپور کوشش کی۔ ملک تحسین اعوان نے این اے 95 کے حوالے بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس حلقہ میں انہوں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے بجلی کے ترقیاتی کام کروائے اور حلقہ کے عوام کے کام ان کی دہلیز پر حل کروائے۔ ایک سوال کے جواب میں ملک تحسین اعوان کا کہنا تھا وہ این اے 95 سے آئندہ الیکشن میں حصہ لے گئے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈائون ہوتے ہوئے مورال کو دوبارہ بلند کریں گئے اور لیگی ورکرز کی مایوسی کو ہر ممکن دور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں