ملک جلائو گھیرائو اور تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پی ٹی آئی کا سیاسی درجہ حرارت کم کر نے کے لیے مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کو بہترسوچ قراردیاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک جلائو گھیرائو اور تصادم کامتحمل نہیں ہو سکتاسیاسی معاملات پارلیمان میں اورقانونی معاملات عدالتوں میں حل ہونے چاہئیں-وزیراعظم میا ں شہباز شریف خودبھی بیٹھ کرسیاسی معاملات حل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں-انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بھی سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ سیاسی راستہ ہے اس کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیاجاسکتاہے-پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کاجو فیصلہ کیااس پر سب کومتحدہوناچاہئے-امیدہے فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنمابہترفیصلے کریں گے۔پی ٹی آئی کی سابق قیادت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے تواس کے مثبت نتائج آ ئیں گے-ملک کے موجودہ حالات میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے اس سے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام آ سکتاہے-۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں