ملک سرفراز قادری کے بھائی ملک محمد گلزار انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک غلام محمد مرحوم (کنگن والیاں) کے صاحبزادے انجینئر ملک رمضان’ ملک دلدار مرحوم’ ملک ذوالفقار مرحوم’ تحریک منہاج القرآن کے رہنما ملک سرفراز قادری’ ملک عرفان علی کے بھائی’ ملک غلام ربانی’ ملک اسد دلدار کے چچا جان’ ملک بلال’ ملک حافظ عمرکے والد محترم ملک محمد گلزار (دلدار ٹی سٹال والے) رضائے الٰہی سے وفات پاگئے’ (اناللہ واناالیہ راجعون) ‘ مرحوم عاشق رسولۖ اوراپنے علاقے کی ہردلعزیز’ انتہائی شفیق ‘پیار اور محبت کرنے والی شخصیت تھی’ وہ تحریک منہاج القرآن کے لائف ٹائم ممبر بھی تھے’ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اشکبار آنکھوں کے ساتھ چوہڑماجرا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا’ نماز جنازہ ہر مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی’ مرحوم کی رہائش گاہ اعوان چوک نزد ڈاکٹر طیب چوہڑماجرا غلام محمد آباد میں ہے’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ رابطہ نمبرملک سرفراز قادری 03127412153ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں