اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جہاں 16 جوان شہید ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
2