ملک شاہد اقبال اعوان نے 2فریقین میں صلح کروا دی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ملک شاہد اقبال اعوان نے معززین علاقہ کے تعاون سے چک نمبر 566گ ب میں 2فریقین میں صلح کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق امیدوار پی پی 100ملک شاہد اقبال اعوان نے معززین علاقہ کے تعاون سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے چک نمبر 566گ ب نامدار والا میں چند روز قبل ہونیوالی لڑائی کا پر امن حل نکال کر فریقین کے مابین صلح کروا دی ہے۔ اس موقع پر ملک شاہد اقبال اعوان نے کہا کہ 2فریقین کے مابین صلح کروانے کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے، یہ اقدام علاقہ میں امن و امان’ بھائی چارے اور آپس میں رواداری کو فروغ دینے کی عملی مثال ہے۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے ملک شاہد اقبال اعوان کی کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں