ملک مخالف قوتیں امن کیخلاف کام کر رہی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہا ہے کہ کا کہنا تھا کہ ملک مخالف قوتین امن کیخلاف کام کر رہی ہیں اور پاکستان سفارتی میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف کیساتھ معاشی استحکام اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں وزیر ا علیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کردار مثا لی ہے۔خصوصی طورپرجرائم کی خلاف حکومت کی مثبت حکمت عملی سے کافی حدتک حالات کنٹرول ہوچکے ہیں۔چوری ڈکیتی منشیات اوردیگرسنگین جرائم کی شرح کم ہوگئی ہے فیصل آبادمیں آرپی او سہیل سکھیرااور سی پی اوصاحبزادہ بلال عمرکی قیادت اورپالیسی سے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ تحریکِ انصاف کے دور میں نوجوانوں کی ترقی کا راستہ روکنے کا ذمہ دار کون ہے؟ نوجوانوں کا مستقبل تاریک کس نے کیا؟۔ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے ان کی ترقی کے راستے مسدود کر دیے۔ فیض حمید اور نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی ترقی کاراستہ روکا، فیض حمید کو سزا ملنا ابھی تو یہ شروعات ہے۔ پاک فوج نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کر کے مثال قائم کی سیاست دانوں کا بھی احتساب ہو گا۔اِنہوں نے کہا کہ فیض حمید کو سزا ابھی احتساب کے عمل کا آغاز ہے، ابھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں