ملک میں آٹو فنانسنگ کی برق رفتار ترقی

کراچی(بیوروچیف)پاکستان میں آٹو فنانسنگ کی برق رفتار ترقی سامنے آئی تھی ،ایک سال میں حجم بڑے اضافے سے 319ارب روپے ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نےآٹو فنانسنگ کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے، دسمبر24کے مقابلے میں دسمبر25میں آٹوفنائنسگ 35.5فیصد بڑھ گئی۔آٹوفنانسنگ کا مجموعی حجم ایک سال میں235ارب روپے سے بڑھ کر319ارب روپے ہو گیا، آٹو فنانسنگ نومبر25 کے مقابلے دسمبر 25 میں 0.3 فیصد بڑھی، ملک بھرمیں کریڈٹ کارڈ صارفین کی تعداد میں سالانہ 30.5 فیصد اضافہ ہوا۔ہاؤس بلڈنگ قرض کے صارفین کی تعداد ایک سال میں 10.3 فیصد بڑھی، کنزیومر فنائنسگ کی شرح ماہانہ 1.1 فیصد اورسالانہ 15 فیصد بڑھ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں