فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پاکستان مسلم لیگ (ن ) خواتین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ متنازع انتخابات ملکی سالمیت اور اتحاد کے لئے زہر بن سکتے ہیں ۔ حصول اقتدار کے لئے عمران خان کی بھوک غیر منصفانہ فیصلوں کا نتیجہ ہے ۔ دو صوبائی اسمبلیوں کے پہلے انتخابات ملک کو انارکی کی جانب دھکیلیں گے ۔ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہئیں ۔ فل بینچ کا مطالبہ ہر طرف سے آرہا ہے جمہوریت ہی ملک کے مسائل کا حل ہے ۔ عمران نیازی کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں قبل از وقت انتخابات کے مضمرات سنگین ہو سکتے ہیں اور صوبے میں بننے والی سیاسی حکومت ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو لازمی طورپر متاثر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولہ چار سال اپنی نالائقی اور نااہلی سے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا تھا ۔قوم کو مہنگائی اور بے روز گاری جے تحفے دینے والا آج مگرمچھ کے آنسو بہار رہا ہے
26