ملک میں معاشی الائنس کی ضرورت ہے’ احسن اقبال

پشاور (بیوروچیف) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ۔ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سیاسی ا ور معاشی استحکام اہم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے معاشی اشاریوں میں بہتری کے حوالے سے کہا مہنگائی کی شرح چار فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے ۔ پالیسی ریٹ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔ تاہم ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سیاسی ا ور معاشی استحاکام اہم ہے ۔ انہوں نے کہا ملک کی بہتری کے لئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں اب کسی سیاسی گرینڈ الا ئنس کی نہیں بلکہ معاشی الائنس کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست علیحدہ علیحدہ ہو سکتی ہے تاہم ملک کے لئے سب ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے تمام مسائل پر صو بائی حکومت سے بات چیت اور تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں