27

ملک میں مہنگائی بیروزگاری انتہا کوپہنچ چکی

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کمالیہ کے صدر میاں زاہد الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن یہ مہنگائی کی ذمہ دار نہ تو نگران حکومت ہے نہ اس سے پہلے پی ڈی ایم کی حمایت یافتہ ڈیڑھ سالہ حکومت تھی یہ ناقص پالیسیوں کا تسلسل ہے ملک میں لاقانونیت بے روزگاری اور افرا تفری 2018 سے شروع ہوئی ہے جب تحریک انصاف کا دور تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہروز پریس کلب کمالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ابن الوقت لوگوں کی جماعت تھی جو جس تیزی سے بنی آج اسی تیزی سے ختم ہو چکی ہے وہ وقت قریب آنے والا ہے جب کوئی شخص تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا نہ ہوگا یہ سب کچھ چیئرمین تحریک انصاف کی تکبرانہ پالیسی کی بدولت ہوا ہے انہوں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے من مرضی کے فیصلے کیے جو کہ آج ان کی جماعت اور ان کے لیے تباہی کا باعث بنے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں