فیصل آباد(پ ر) مرکزی چیئرمین پاکستان بین المذاہب امن کونسل وانسانی حقوق(رجسٹرڈ) ڈاکٹر ایم بی ناصر ملک نے کہا کہ آ ئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاتے ہی مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آ چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ کے مطابق ابھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دس روپے فی لیٹر لیوی بڑھانا باقی ہے جو کہ 160 روپے لیٹر ہو جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ سستا روسی تیل کہاں گیا اور اس کی قیمت کا کس کو فائدہ پہنچایا گیا ہے روسی تیل کی آمد کے موقع پر وزیراعظم نے بھی ٹویٹ کے ذریعے نوید سنائی تھی کہ عنقریب سستے تیل کا ریلیف عوام کو دیا جائیگا ۔
24