ملک میں پانی کی قلت سے پیدا صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (بیوروچیف)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا کی تکنیکی کمیٹی کا طویل اجلاس ، ملک میں پانی کی قلت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ریگولیشن ارسا نے کی جبکہ صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ ارسا ذرائع کے مطابق خریف سیزن کے دوران صوبوں میں پانی کی تقسیم کی سفارشات کمیٹی کل ایڈوائزری کمیٹی میں پیش کرے گی ربیع سیزن کے دوران بھی صوبوں کو پانی کی تقیسم میں کمی کا سامنا کرنا پڑا پانی کے حوالے سے ڈیٹا پر صوبوں کے تحفظات ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خریف سیزن میں صوبوں کو 35 سے 40 فیصد تک کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس وقت تمام ڈیمز ڈیڈ لیول پر ہیں آبپاشی کیلئے پانی دستیاب نہیں دریاؤں میں پانی کی آمد کا جائزہ لیکر تقسیم کی جائے گی اس سال توقع سے62 فیصد کم بارشیں ہوئیں جس سے قلت میں اضافہ ہوا تکنیکی کمیٹی آج کسی واضح نتیجے پر نہ پہنچ سکی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے نمائندوں نے بھی پانی کی دستیابی کے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کیا کمیٹی تمام صورتحال کل ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں