ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود

اسلام آباد (بیوروچیف) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔ترجمان نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھا کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔واضح رہے اس سے قبل وزیر خزانہ اورنگ زیب بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں 28دن کا پیٹرول موجود ہے اس لیے عوام کو کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جو روزانہ کی بنیا دپر رپورٹ دے رہی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کتنی ضرورت ہے ۔ آج وزیر پیٹرولیم نے سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے اور یہ بات طے کی ہے کہ آبنائے رمز کے بند ہونے کی صورت میں سعودی عرب سے تیل کی سپلائی منگوائی جائے گی تاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت نہ ہو۔ اور سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ نبھانے کا عزم بھی کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں