ملک میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز سے گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین کمیشن کی رکن صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز سے گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ گیمز ملک میں پہلی بار منعقد ہورہے ہیں،یہ حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا نیشنل یوتھ گیمز منعقد کرانے کا بہت اہم فیصلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں