2

ملک نواب شیر وسیر کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات

جڑانوالہ (نامہ نگار) سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر نے وفد کے ارکان سابق سٹی کونسلرز خان نعمان خان،جاوید گجر،عمران چوہدری ، رانا مزمل بوبی،ملک شبیر حسین کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کیساتھ ملاقات کی اور ملکی و علاقائی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو اہلیان جڑانوالہ کے مسائل سے آگاہ کیا ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات ہیں ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے ملک میں خوشحالی آئے گی تو عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہو گئے ملک میں انتشار کی سیاست کرنیوالوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے سیاست میں انتقامی کارروائیوں کی بجائے ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یقین داہانی کروائی کہ اہلیان جڑانوالہ کو درپیش مسائل کو حل کرکے عوام کو دہلیز پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں