ملک و قوم کی خدمت ہمارا نصب العین ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا نہ پہلے سیاسی کردارتھانہ اب ہے جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جمہوریت اورمعاشی استحکام کے لیے اب بھی مذاکرات کی پیشکش کی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مزاکرات کے ایجنڈے میں بانی کی رہائی شامل کتناچاہتی ہے جوکہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں میاں نوازشریف کے خلاف سازش کرکے پی ٹی آئی کو اقلیت کے ساتھ اقتدارمیں لایاگیامگراس نے پونے چارسال میں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی اس کا مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں جسے سرایا جاسکے-سب اپنے کردارپر سیاسی مستقبل تاریک دیکھ کر آدھے سے زیادہ ارکان خداکاواسطہ دے کرراستے تلاش کررہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ نئی نسل کوعلم ہونا چاہئے کہ مسلم لیگ ن 28مئی والی ہے 9مئی والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، موٹروے کا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایااور ملک کے وقار، سالمیت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا-بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ہربارکردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں