ملک کا نام روشن کرنیوالے سپورٹس مینوں کی پذیرائی قابل تعریف ہے،محمد شکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھائی لینڈ باڈی بلڈنگ کے مقابلوںمیں گولڈمیڈل جیت کر پہلی مرتبہ اپنے جم ال جنت فٹنس جم سوساں روڈ آنے پر فیصل آباد کے تن ساز محمد شکیل ملک کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں ادریس’ سابق چیئرمین رانا شاہی ‘عون منج’ زین منج’ چوہدری کاشف جٹ’ رانا سنی’ وجہی’ ظہور’ کاکے شاہ’ عمر اعوان و دیگر کا شاندار استقبال’ سوساں روڈ سے جلوس کی شکل میں جم لایا گیا’ تمام راستے ان پر گل پاشی کی گئی’ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا’ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے’ چیئرمین رانا شاہی ‘عون منج’ زین منج’ چوہدری کاشف جٹ’ رانا سنی ویگر تن سازوں پر انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے’ اس موقع پر گولڈمیڈلسٹ محمد شکیل ملک نے استقبال کیلئے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ میری نہیں پاکستان اور فیصل آباد کی جیت ہے’ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی خاص نظر عنایت فرمائی اور میں انڈونیشیا اور بھارت کے مضبوط تن سازوں کو شکست دے کر پاکستان کیلئے یہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہو گیا’ انہوں نے کہا کہ کھیل کوئی بھی ہو کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ان کی رویوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا ملک کیسا ہوگا’ اللہ کی مہربانی سے میں نے تھائی لینڈ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے اور اس کا پرچم بلند کیا ہے’ اس موقع پر چیئرمین رانا شاہی ‘عون منج’ زین منج’ چوہدری کاشف جٹ’ رانا سنی و دیگر استقبال کیلئے آنے والوں نے محمد شکیل ملک کو ان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ ایسے کھلاڑی جو بیرون ملک جا کر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور فیصل آباد کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ محمد شکیل ملک کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں