ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے ،رانا سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تب ہی پاکستان غربت سے نکل پائے گا اس کے ساتھ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کے لیے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے حکومت وقت کو چاہیے کہ گیس بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کرے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو ‘ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے کنٹرول کیلئے حکومت کو اقدامات اٹھانا چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے’ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت کی ایسی ترجیحات نظر نہیں آتیں’ ان کا ایک ہی کام ہے ٹیکس لگائیں اور عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں’ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مہنگائی کی لپیٹ میں ہے’ کاروباری طبقہ’ تاجر’ دکاندار اور عام آدمی مہنگائی سے متاثر ہے’حکومت چاہئے کہ عوام سے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کرے’ اپنی فضول خرچیاں اور اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کرے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے شارٹ ٹرم پالیسیوں بنائیں تاکہ عوام کی جیبوں میں پیسہ آئے’ جب عوام خوشحال ہو گی تو کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھیں گی’اجلاس میںفیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں