ملک کی آدھی بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خریدلیں،خواجہ آصف کا دعویٰ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے اور اب وہ شہریت کے حصول کی تیاری میں ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بیوروکریٹس، جو اپنے وقت کے نامور اور بااثر افسران تھے، اربوں روپے کی کرپشن کر کے اب پرسکون ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی کی مد میں 4ارب روپے وصول کیے۔خواجہ آصف نے سیاستدانوں کو نسبتاً کم بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو صرف ان بیوروکریٹس کا چھوڑا ہوا بچا کھچا کھاتے ہیں کیونکہ ان کے لیے الیکشن لڑنا اور عوام میں جانا ضروری ہوتا ہے، اس لیے نہ وہ پلاٹ لیتے ہیں، نہ غیر ملکی شہریت۔ خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ بیوروکریسی ہی دراصل پاکستان کی سرزمین کو پلید کر رہی ہے، اور اصل خرابی کی جڑ یہ طبقہ بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں