42

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار

فیصل آباد( پ ر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے ملک کی مو جودہ سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ وقت میں سیاسی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے تمام سیاستدانوں کو ملکی مسائل کے حل کیلئے سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا کیونکہ ملک میں مہنگائی’ بے روزگاری عروج پر ہے انڈسٹری تباہ و برباد ہو رہی ہے اس لئے ملک کو درست سمت میں چلانے ا و ر عوام کو ذہنی سکون کی فراہمی سمیت اہم قومی مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری ا حسن طریقہ سے نبھانا ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی طا قت کی جنگ بڑ ے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے مشرف دور میں پاکستان کے ذمہ صرف 32بلین ڈالر قرض تھا جو اب بڑھ کر 140بلین ڈالر ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں